2 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کی دفاعی طاقت

خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک پر ہرطرح کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ابنا:جنرل فرزاد اسماعیلی نے آج ایران کے جنوبی علاقوں میں ایر ڈیفنس استحکامات کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہمارے ایر ڈیفنس یونٹ کسی بھی طرح کی فضائي جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لئے یہ آمادگي دو چنداں ہے۔ جنرل اسماعیلی نے کہا کہ خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر اپنی تمام توانائیوں اور جدید ترین ہتھیاروں اور ساز وسامان کے ساتھ ایک لمحے بھی فضائي سرحدوں کی پہرے داری سے غافل نہیں ہے اور دشمن کو ایران کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا کوئي موقع نہیں دے گا۔

.......

/169